دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس۔

ٹیکرز نمبر1574
لاہور 3 نومبر:

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس۔

محکمہ مال کی کارکردگی اورپنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے متعلقہ امور کا جائزہ لیاگیا۔

پنجاب میں پٹواری کے عہدے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ۔

پٹواری کو ویلج آفیسر کے عہدے کا نام دیا جائے گا۔

ویلج آفیسرکو 14واں سکیل ملے گا۔

بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی۔

بھرتی کے بعد 6ماہ کی تربیت لازم ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے ویلج آفیسر کو لیپ ٹاپ بھی دینے کی منظوری دے دی۔

حاضر سروس پٹواریوں کو 11واں سکیل اورگردآورکو 14واں سکیل دینے کی تجویز۔
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے سٹاف کی ترقی کیلئے سروس سٹرکچر بنایا جائے گا۔
لاہور کی ایک تحصیل کو ریونیوکے حوالے سے ماڈل تحصیل بنانے کا فیصلہ۔
کمشنر لاہورڈویژن ایک ماڈل تحصیل بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔وزیراعلیٰ کی ہدایت
صوبے کے دوردراز علاقوں میں 115اراضی سینٹرزکے قیام کو دسمبر تک مکمل کیا جائے۔عثمان بزدار
حکومت ریونیوکے معاملات میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔عثمان بزدار
لینڈ ریکارڈ سینٹرز پرادائیگی کیلئے بینک کا کاؤنٹربنایا جائے۔عثمان بزدار
بینک کاؤنٹر کے قیام سے شہریوں کو لینڈ ریکارڈ سینٹر کے بار بار چکر لگانے کی زحمت سے چھٹکارا ملے گا۔عثمان بزدار
شہریوں کو اراضی کی دستاویزات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔عثمان بزدار
شہریوں سے رشوت لینے والے افسروں اوراہلکاروں کی جگہ جیل ہے۔عثما ن بزدار
میں کسی صورت شہریوں سے پیسے لینے کے حوالے سے شکایت برداشت نہیں کروں گا۔عثمان بزدار
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو تحصیلداراورلینڈ ریکارڈ آفیسر کو نائب تحصیلدارکے عہدوں میں بدلنے کی تجویز۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔
صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال،ملک محمد انور،چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام کی اجلاس میں شرکت۔
٭٭٭٭

About The Author