دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

منشیات سمگلنگ کیس ۔، رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع

منشیات سمگلنگ کیس ۔، رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع کر دی۔
منشیات سمگلنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر رانا ثناء اللہ کو ڈیوٹی جج خالد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔
رانا ثناء اللہ کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کی گاڑی کی سپرداری کی درخواست پر کارروائی شروع کی جائے۔
عدالت نے وکیل کو باور کروایا کہ وہ صرف اہم نوعیت کے معاملات کی سماعت کر سکتے ہیں۔
انسداد منشیات کی عدالت کے جج کا تقرر ہو گیا ہے وہی اس پر باقاعدہ کارروائی کریں گے۔

About The Author