دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو تین نومبر کو اوچ شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

بلاول بھٹو تین نومبر کی شام چھ بجے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری ذکاء اشرف کی بہاولپور میں رہائش گاہ اشرف آباد پہنچیں گے جہاں وہ پارٹی عہدیداران سے ملاقات کریں گے

بہاولپور:چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 4 نومبر سہ پہر اڑھائی بجے بہاولپور ائیر پورٹ پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو قافلے کی صورت میں اوچ شریف لایا جائے گا،چئیرمین پیپلز پارٹی درگاہ حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخ پوش بخاری پر حاضری بھی دیں گے
بلاول بھٹو اوچ شریف میں مقامی عمائدین سے ملاقات کریں گےبلاول بھٹو اوچ شریف میں دوپہر 3 بجےجلسے سے خطاب کریں گے، شیڈول جاری کردیا گیا ۔

بلاول بھٹو تین نومبر کی  شام چھ بجے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری ذکاء اشرف کی بہاولپور میں رہائش گاہ اشرف آباد پہنچیں گے جہاں وہ  پارٹی عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔بلاول بھٹو تاجران، کسان، وکلا، ڈاکٹرز اور میڈیا کے وفود سے ملاقات کریں گے،چئیرمین رات اشرف آباد بہاولپور میں قیام کریں گے
شہید بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری بھی دورہ بہاولپور کے دوران اشرف آباد میں قیام کر چکے ہیں۔
پانچ نومبر کو صبح 11 بجے بلاول بھٹو ملتان روانہ ہوں گے۔

About The Author