دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت کے پاس دودن کا وقت ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام باد جے یو آئی ف کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ سے خطاب میں کہا کہ وہ حکومت کو دن کا وقت دیتے ہیں ۔ عمران خان نے دو دن میں استعفی نہ دیا تو پھر فیصلہ عوام کریں گے ۔

مولانا فضل الرحمان نے اداروں سے کہا کہ میڈیا ہر عائد پابندی ہٹائی جائے ورنہ ہم بھی کسی پابندی کے پابند نہیں رہیں گے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ ملک بھر کے تمام طبقات سراپا احتجاج ہیں اس ناجائز اور سلیکٹڈ حکومت کو کسی طور قبول نہیں کرینگے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اداروں کو طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں اور اداروں کو غیرجانبدار بھی دیکھنا چاہتے ہیں ۔

جمیعت علمائے آسلام کے سربراہ نے کہا کہ اگر عمران خان نے دودن میں استعفی نہ دیا تو اس گراؤنڈ میں موجود عوام جنکا ووٹ چوری ہواہے وہ اتنی قدرت رکھتے ہیں کہ وزیر اعظم ہاؤس جا کر اسے گرفتار کرلیں ۔

جلسے سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا۔

About The Author