دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شیخ رشید کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے، بلاول بھٹو کا مطالبہ

بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے نے متاثرین کو سانحے کا ذمہ دار ٹھہرا کر پستی کی ایک نئی داستان رقم کی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو تیزگام ٹرین سانحے کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے برطرف کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بلاول نے وزیراعظم  کو ان کی انتخابات سے پہلے کی گئی بات یاد دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے قول کی پاسداری کریں اور وزیر ریلوے کو عہدے سے برطرف کریں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیز گام سانحے کی فوری تحقیقات کی جائے اور ذمہ دارران کے احتساب کو یقینی بنایا جائے۔

BilawalBhuttoZardari

@BBhuttoZardari

Heart wrenching news from this morning. tragedy must immediately be investigated and accountability ensured. Railway Minister stooping to a new low by victim blaming. outrageous as it is this minister who has the highest record of train accidents on his watch. 1/2

BilawalBhuttoZardari

@BBhuttoZardari

PM should keep his pre-election promise and sack the minister until investigation is complete. Will be leaving for Rahimyar Khan tomorrow on a pre-scheduled jalsa. Will inquire about the victims. Thoughts & prayers with the victims and their families. 2/2

359 people are talking about this

بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے نے متاثرین کو سانحے کا ذمہ دار ٹھہرا کر پستی کی ایک نئی داستان رقم کی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی وزیر ہیں جن کی نگرانی میں ٹرین کے سب سے زیادہ حادثات رونما ہوئے ہیں۔

بلاول نے کہا کہ وہ کل رحیم یار خان جارہے ہیں اور وہاں پر وہ متاثرین کی عیادت کریں گے۔ میرے خیالات اور دعائیں متاثرین اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔

About The Author