دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کچہ چوہان براستہ میراں پور کشتیوں کے پل کی تعمیر کا کام جاری ہے

کچہ چوہان براستہ میراں پور کشتیوں کے پل کی تعمیر کا کام جاری ہے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل روجھان
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی کاوشوں اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست مزاری کی کوششوں سے دریائے سندھ مڈ محمد شاہ اور کچہ چوہان پر دریائی کشتیوں کے پل کی تعمیر کے لیے کشتیوں کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے .

اور یہ کام روجھان کی عوام کی اپیل اور بلا خوف خطر سفر کو یقینی بنانے کے لئے یہ اقدامات کیئے جا رہے ہیں .

اور اس وقت ان کشتیوں کی منتقلی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ رکن قومی اسمبلی کی ہدایت پر یہ کام سردار دوست علی مزاری سابق تحصیل ناظم سردار اطہرعلی مزاری ایڈووکیٹ سابق چیئرمین موضع سبزانی کے سردار عطاءاللہ مزاری اور شباب ہاشم مزاری کی قیادت میں بہت جلد تکمیل کی جائے گی۔

اس سلسلے میں روجھان کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ کاروباری طبقہ عمرکوٹ میراں پور بدلی روجھان کے لئے سفر کرنے والوں کو بلا خوف و خطر سفر میسر آئے گا ۔

روجھان کے چیئرمین مصالحتی کمیٹی ڈاکٹر کلیم اللہ پاہی چیئرمین انجمن تاجران کے صدر موسی خان و دیگر اہل علاقہ نے رکن قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کیا ۔

یہ باتیں روجھان کے سابق تحصیل ناظم سردار اطہرعلی مزاری ایڈووکیٹ نے تحصیل رپورٹر نیاکل کو آن لائن گفتگو کرتے ہوئے بتائیں۔

About The Author