دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائے گا

عدالت نے نیب اور مریم نواز کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا۔

لاہور: ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں نیب کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مریم چوہدری شوگر ملز کے جعلی اکاونٹس چلانے میں اہم کردار ادا کرتی رہیں، نیب قانون کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرسکتا ہے۔

نیب کے وکیل کے دلائل پر جسٹس باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا مریم نواز شریف بھی کسی ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں، اس پر نیب کے وکیل نے بتایا کہ مریم نواز نیب کے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں اور انہیں 7 سال قید کی سزا دی گئی مگر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی سزا معطل کر رکھی ہے۔

عدالت عالیہ  نے نیب اور مریم نواز کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا۔

واضح رہےکہ نیب نے مریم نواز کو 8 اگست کو اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے دوران کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا تھا جب کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں ان کے کزن یوسف عباس بھی گرفتار ہیں۔

About The Author