دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات  کے لئے پولنگ جاری

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پولنگ کا ٹائم صبح 9 بجے سے شام 5بجے تک ہے، 3 اہم عہدوں کیلئےچھ امیدواروں میں ون ٹو ون مقابلہ ہورہاہے ۔

اسلام آباد:سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات  کے لئے پولنگ جاری ہے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ کے امیدواروں میں آج  کانٹےدار مقابلہ متوقع ہے ۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر احمد شہزاد فاروق اور شمیم رحمان ملک کے درمیان مقابلہ ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پولنگ کا ٹائم صبح 9 بجے سے شام 5بجے تک ہے، 3 اہم عہدوں کیلئےچھ امیدواروں میں ون ٹو ون مقابلہ ہورہاہے ۔

ملک بھر سے تین ہزار ایک سو باسٹھ وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے وکلاء کے۔لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ صبح نو بجے شروع ہونے والی پولنگ شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گی۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پنجاب میں وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل چودھری شاہ نواز اسماعیل گجر  کوالیکشن کا پرائزنڈنگ افسر مقرر کیاگیا ہے۔

وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل کی نگرانی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج پولنگ ہورہی ہے ۔  الیکشن میں لاہور، ملتان، بہاولپور ، فیصل آباد سمیت ملک بھر کے 3 ہزار162  وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے۔

سپریم کورٹ بار کے ووٹرز کی سب سے زیادہ تعداد لاہور میں ہے۔ لاہور کے 1 ہزار 299 ووٹرز امیدواروں کی کامیابی میں آج اہم کردار ادا کریں گے۔

صدر سپریم کورٹ بار کےعہدے کیلئے شعیب شاہین اور سید قلب حسن کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ۔ پنجاب سے نائب صدرکے عہدے کیلئے غلام مرتضیٰ چودھری اور ایم یونس خان نول مدمقابل ہوں گے۔  سیکرٹری کے عہدے کیلئے شمیم الرحمان ملک اوراحمد شہزاد فاروق رانا کے درمیان  کانٹے دار ہے۔  پنجاب سے ایگزیکٹو عہدےکیلئے 7 امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا ہے۔

سندھ سے تعلق رکھنےوالے6 سو سےزائد وکلاکراچی، حیدرآباد اور سکھر میں ووٹ کاسٹ کریں گے،نائب صدربرائےسندھ کیلئےعدنان احمد،عنایت اللہ موریو اوریوسف مولوی ایڈووکیٹ کےدرمیان مقابلہ  ہے۔


سندھ سے ایگزیکٹوکمیٹی کیلئےساتھی محمد اسحاق۔ نویدالحق چوہدری اورسیفی علی خان امیدوار ہیں۔

About The Author