دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

باپ کی نا سمجھی،کھلونا نما بم گھر لایا ،بم پھٹنے سے تین بچے جاں بحق لاشیں ہسپتال منتقل

ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ یونیورسٹی کے علاقہ درابن خورد میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ یونیورسٹی کے علاقہ درابن خورد میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ صفدر نامی شخص لاعلمی سے کھلونا نما بم گھر لے آیا ۔ ناسمجھی میں بم سے کھیلتے ہوئے تین بچے ہاتھ میں بم پھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کےمطابق کھلونا نما بم بچوں نے ہاتھ میں لیا تھا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے دو بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

جبکہ ایک بچی ہسپتال جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو بھائی اور ایک بہن شامل ہیں جبکہ ان کی عمریں پانچ سے نو سال ہیں۔جاں بحق بچوں کے نام وحید ،حانیہ اور گل ریز ہے ۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں بچوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔۔

About The Author