اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت عالیہ نے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو عدلیہ مخالف پریس کانفرنس کرنے پر توہین عدالت نوٹس جاری کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے یکم نومبر صبح 9 بجے فردوس عاشق اعوان کو طلب کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور