نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

31اکتوبر کو الیکشن  اور ووٹ چوروں کے پیچھے جائینگے، اسفندیارولی خان

اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے کہاہےکہ  غریب اور متوسط طبقہ اس قابل نہیں رہا کہ وہ اپنے لیے آٹے کی بوری بھی خرید سکے

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ 31اکتوبر کو الیکشن  اور ووٹ چوروں کے پیچھے جائینگے۔

اے این پی کے سربراہ نے ولی باغ چارسدہ سے آزادی مارچ کے حوالے سے جاری  اپنے ایک وڈیو بیان میں کہاہے کہ   اُس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک ووٹ چوروں کا محاسبہ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف نکلنا جہاد کے مترادف ہے،مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔

اسفندیارولی خان نے کہاہےکہ  غریب اور متوسط طبقہ اس قابل نہیں رہا کہ وہ اپنے لیے آٹے کی بوری بھی خرید سکے۔ کپتان دیگر سیاسی قائدین کی کرپشن کی فکر چھوڑ کر پہلے اپنی بہن کا حساب قوم کے سامنے رکھیں ۔

اے این پی سربراہ نے کہا کہ  کپتان نے مجھ پر ایک روپے کی کرپشن ثابت کی تو مجھے سزا دینے کی بجائے سر عام پھانسی دے دیں ۔ کپتان یاد رکھیں کہ ایک دن ایسا آنے والا ہے کہ وہ ہم سے این آر او مانگے گا۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ  اے این پی کپتان سے نہ این آر او مانگ رہی ہے اور نہ ہی ہمیں این آر او کی ضرورت ہے۔

About The Author