بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت تمام کھلاڑیوں کو دھمکی آمیز خط موصول، بھارتی ٹیم کی سکیورٹی میں اضا فہ کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطا بق بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو ایک نامعلوم دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ آل انڈیا لشکر ویرات کوہلی اور معروف سیاستدانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے خط بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطا بق خط کے جھوٹا ہونے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز تین نومبر سے ہونا ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس