وزیر اعظم عمران خان نے مقامی حکومتوں کے نظام پر جلد از جلد عملدرآمد پر زور دیا اور تا کید کی کہ اس سلسلے میں پلان کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔
وزیرِ اعظم عمران خان ان خیالات کا اظہار پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے نظام سے موجودہ حکومت پاکستان میں ایک انقلاب لے کر آئی ہے۔ ہمارے شہر اس وقت تک صحیح نہیں ہو سکتے جب تک ان میں موثر انتظامی نظام قابل عمل نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر مکمل طور پر بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنی تعمیر و ترقی کے فیصلے اور اپنے مسائل خود حل کرسکیں ۔
اجلاس کو لوکل گورنمنٹ سسٹم پر عملدرامد کے سلسے میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ا۔
حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، کے اعلی عہد داران نے اس ضمن میں کی گئی پلاننگ سے آگاہ کیا ۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ویلیج پنچایت اور نیبر ہڈ کونسل کے الیکشن مارچ 2020 اور لوکل میونسپل اور تحصیل کونسل کے انتخابات مئی 2020تک منعقد کیے جائیں گے۔
اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجا، صوبائی وزیرِ خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت شریک ہوئے ۔
وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، چیف سیکرٹری پنجاب نسیم یوسف کھوکھر، چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حبیب الرحمان، صوبائی سیکرٹری صاحبان اور دیگر سینئر افسران بھی شریک تھے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور