دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کشمور:بلاول بھٹو زرداری کی سکھوں کے گردوارہ صاحب سنگھ سبھا آمد

، بلاول بھٹو کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں رہنے والے تمام لوگوں کے لئے برابر کے حقوق چاہتی ہے

کشمور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بندی چھوڑھ دیوالی کے موقع پر سکھوں کے گردوارہ صاحب سنگھ سبھا آمدہوئی ۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا گردوارہ صاحب کے پردھان سردار مہیش سنگھ نے استقبال کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور مکیش کمار چاولہ، سردار عبدالرؤف کھوسو اور سردار احسان خان مزاری بھی موجود

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سری صاحب، سروپاؤ اور شیلڈ کے تحائف پیش کئے گئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بندی چھوڑھ دیوالی کی خوشی کا کیک بھی کاٹا

پاکستان میں رہنے والی ہندو سکھ کمیونٹی کو دیوالی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، بلاول بھٹو کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں رہنے والے تمام لوگوں کے لئے برابر کے حقوق چاہتی ہے،میں اقلیتی برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے گردوارے میں دیوالی منانے کا موقع دیا،

About The Author