دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آزادی مارچ : مظفرگڑھ ضلع کے داخلی اور خارجی راستے بند کرنے کے لیے کنٹینرز پہنچادئیے گئے

آزادی مارچ کو روکنےاور مظفرگڑھ۔ ضلع کے داخلی اور خارجی راستے بند کرنے کے لیے کنٹینرز پہنچادئیے گئے

مظفرگڑھ(فاروق شیخ) جے  یو آئی ف کے آزادی مارچ کو روکنےاور مظفرگڑھ۔ ضلع کے داخلی اور خارجی راستے بند کرنے کے لیے کنٹینرز پہنچادئیے گئے۔

ضلعی  انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے پل چناب، ہیڈ تونسہ، ہیڈ پنجند اور مختلف قومی شاہرات کو بند کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

سرائیکی وسیب کے کئی اضلاع سے ملانے والے دریائے چناب پل پر پولیس کی بھاری نفری اور پل کے دونوں اطراف کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔

آزادی مارچ کے پیش نظر ضلع بھر سے گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

About The Author