اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے منگل کو عبوری ضمانت میں توسیع کی صورت میں نوازشریف کا علاج بیرون ملک کرانے پرغور شروع کردیاہے ۔
نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کےلیے درخواست کی تیاری ہورہی ہے ۔ شہبازشریف نے وکلاء کو درخواست تیاررکھنے کی ہدایت کردی ہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ درخواست وزارت داخلہ کو دی جائے گی،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس برطانوی ڈاکٹرزسے شیئرکی گئی تو انہوں نے نوازشریف کا علاج برطانیہ میں کرانے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف علاج کےلیے بیرون ملک جانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں تاہم نوازشریف کی والدہ نہیں بیرون ملک جانے کےلیے قائل کررہی ہیں۔
باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف دیکھنا چاہتے ہیں کہ مریم نواز کی درخواست ضمانت پرکیا فیصلہ آتا ہے؟
واضح رہے کہ ای سی ایل سے کوئی نام ہٹانے کی سفارش وزارت داخلہ کی کمیٹی کرتی ہےوزارت داخلہ کی سفارش پرحتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کااختیار ہے
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟