نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آزادی مارچ سے متعلق حکومت کے اپوزیشن سے معاملات طے پا گئے

ذرائع کے مطابق جگہ کا تعین کر کے نئی درخواست ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کو دی جائے گی  حکومت جلسے کی جگہ کے تعین پر اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

اسلام آباد: آزادی مارچ سے متعلق حکومت کے اپوزیشن سے معاملات طے پا گئے ۔

ذرائع نے دعوی کیاہے کہ  ڈی چوک اور شاہراہ  دستور کے علاوہ متحدہ حزب اختلاف کو اسلام آباد شہر میں کہیں بھی جلسہ کرنے کی اجازت ہوگی اور اپوزیشن جلسے کی جگہ کا تعین خود کرے گی۔

ذرائع کے مطابق جگہ کا تعین کر کے نئی درخواست ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کو دی جائے گی  حکومت جلسے کی جگہ کے تعین پر اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

پہلے حکومت پریڈ گرائونڈ کے علاوہ کوئی اورجگہ نہ دینے پر بضد تھی۔

وزیر اعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ آزادی مارچ کو ڈی چوک تک نہیں آنے دیں گے، ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جلسے کیلیے پریڈ گراؤ نڈ کا آپشن دیا،حکومت اپنی رٹ ہر حال میں قائم رکھنا جانتی ہے۔

‏ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا ہم نے کوشش کی کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں،اپوزیشن کسی غلط فہمی کا شکار ہے تو شوق پر کر لے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے وزارت داخلہ کو احکامات جاری کردیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:آزادی مارچ کوڈی چوک تک نہیں آنے دینگے ، وزیر اعظم کا دو ٹوک اعلان

About The Author