دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت مسترد

کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت پر  لاہور کی مقامی عدالت نے سماعت کے بعد۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

لاہورکی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن  ریٹائرڈ صفدر کی درخواست  ضمانت مسترد کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شیخ سلمان آصف نے بطور ڈیوٹی مجسٹریٹ فیصلہ سنایا ۔

کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت پر  لاہور کی مقامی عدالت نے سماعت کے بعد۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بطور ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان آصف نے کیس کی سماعت کی ،عدالتی حکم پر پراسکیوٹر عدالت میں پیش  ہوئے۔

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عدالت میں جو دلائل دوں ساتھ ساتھ ریکارڈ کیے جائیں۔ سرکاری وکیل نے ایک بار پھر ایف آئی  آر عدالت میں پڑھ کر سنائی ۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم کیپٹن صفدر پہلے سے ہی ایک کیس میں ضمانت کے لیے آیا اور بار روم میں بیٹھ کر حکومت کے خلاف گفتگو کی ملزم کے خلاف مزید تحقیقات کی ضرورت درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

پراسیکیوشن کی طرف سے کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست  بھی جمع کرائی گئی ۔ کیپٹں صفدر کے وکیل نے کیس ٹرانسفر کی درخواست کی مخالفت کردی

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل نے کہا کہ یہاں کسی کی منشا نہیں چلے گی ,عدالتیں آزاد ہیں اور قانون کے تحت ہی تمام احکامات قانونی تناظر میں ہوں۔ پراسکیوشن حکومت کا الہ کار بن کر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہیں۔

عدالت نے پراسکیوشن کی کیس ٹرانسفر کی درخواست مسترد کردی ۔

About The Author