دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا گیا

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹٰ (پیمرا ) کی بھی تمام میڈیا ہائوسزکو حافظ حمد اللہ کو ٹی وی پروگرامز میں شامل نہ کرنے کی ہدایت۔

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادرا ) نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف )کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا ہے۔

نادرا نے حافظ حمداللہ کو ایلین قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حافظ حمد اللہ پاکستان کے شہری نہیں ہیں۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹٰ (پیمرا ) نے بھی تمام میڈیا ہائوسزکو حافظ حمد اللہ کو ٹی وی پروگرامز میں شامل نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

حافظ حمداللہ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ میرا شناختی کارڈ نادرا کی جانب سے ایک سال سے بلاک ہے، میرا شناختی کارڈ 2018 کے آخر میں منسوخ کیا گیا اور مجھے آگاہ مارچ 2019 میں کیا گیا۔

حافظ حمد اللہ نے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے معاملے پروزارت داخلہ میں اپیل دائر کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 14 اکتوبر کو اپیل دائر کی لیکن اسپیشل سیکرٹری داخلہ چھٹی پرچلے گئے۔

About The Author