رحیم یار خان: پولیس نے کنٹینرز کے بعد ٹریکٹر ٹرالیاں پکڑنا شروع کردی ہیں۔
غلہ منڈی اجناس دیکر واپس جانے والی درجنوں ٹریِکٹر ٹرالیاں تھانوں میں بند ہوچکی ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ ٹریکٹر ٹرالیوں کو آزادی مارچ کے پنجاب داخلہ کے موقع پر رکاوٹوں کیلئے استعمال کیاجائے گا۔
آزادی مارچ کیلئے پکڑی گئی گاڑیوں کے مالکان اور عملے نے احتجاج بھی کیا ہے ۔مظاہرین کا کہناہے کہ رحیم یار خان پولیس نے چھ دن سے پکڑ رکھا ہے ،6400 روپے روز کاکنٹیر کا کرایہ ہمیں پڑ رہا ہے،
انہوں نے کہاہے کہ گاڑیاں قسطوں پر ہیں وہ الگ سے دینا پڑیں گی ، پولیس کھانا تک نہیِں دے رہی فاقوں پر مجبور ہیں ۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو