دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت آزادی مارچ کب کہاں سے نکلے گا؟

اسی طرح بلوچستان سے آنے والے قافلوں کو پہلے گدو بیراج پھر تحصیل صادق آباد کے علاقہ احمد پور لمہ میں روکنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔

ملتان : جمیعت علمائے اسلام ف کی طرف سے اعلان کردہ آزادی مارچ کب کہاں سے نکلے گا؟ اس متعلق منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف اپوزیشن جماعتوں کا مارچ  مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں 27 اکتوبر کو سراب گوٹھ کراچی سے شروع ہوگا۔

ذرائع کا کا کہناہے کہ آزادی مارچ کا پہلا پڑاؤ سکھر میں ہوگا ۔ سندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلے سرائیکی وسیب کےضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد سے پنجاب میں داخل ہونگے۔

آزادی مارچ 29تاریخ کو ملتان پہنچے گا اور شرکاء وہیں رات قیام کرینگے ۔ 30 اکتوبر کو آزادی مارچ ملتان سے لاہور کے لئے روانہ ہوگا۔

دوسری طرف پنجاب حکومت نے بھی آزادی مارچ کو روکنے کے لئے بھرپور تیاری کررکھی ہے ۔ سندھ سے آنے والے قافلوں کونیشنل ہائی وے پر  ضلع رحیم یارخان کی تحصیل کے آباد کے قصبہ کوٹ سبزل کے مقام پر روکا جائے گا۔

اسی طرح بلوچستان سے آنے والے قافلوں کو پہلے گدو بیراج پھر تحصیل صادق آباد کے علاقہ احمد پور لمہ میں روکنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔

اس ضمن میں تھانہ کوٹ سبزل اور تھانہ احمد پور لمہ میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے ۔

سرائیکی وسیب کے دیگر اضلاع سے آنے والے قافلوں کو مظفر گڑھ میں پُل چناب اور ہیڈ محمد والا کے مقام پر روکا جائے گا۔ ملتان میں قافلوں کو روکنے کے لئے ہیڈ محمد والا اور پل چناب پر کنٹینر لگائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ پنجاب پولیس نے جنوبی پنجاب بھر میں سرگرم کارکنوں کی لسٹیں بھی مرتب کرلی ہیں ، آج رات سے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن متوقع ہے۔

About The Author