نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہباز شریف نواز شریف سے بڑے چور ہیں، شیخ رشید

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ فضل الرحمان اسلام کے بجائے اسلام آباد کےلیے نکل رہے ہیں،رائے ونڈ جانے والےاسلام آباد کےلیے نکلیں گے۔

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ فضل الرحمان کو سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق اجازت مل سکتی ہے،31،30اکتوبر کو رائے ونڈ اجتماع کےلیے لوگوں نے نکلنا ہے،فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ رائے ونڈ اجتماع کے مطابق رکھی ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ فضل الرحمان اسلام کے بجائے اسلام آباد کےلیے نکل رہے ہیں،رائے ونڈ جانے والےاسلام آباد کےلیے نکلیں گے۔

نواز شریف کی علالت سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نوازشریف کو صحت دے،وزیراعظم کہہ چکے ہیں نوازشریف سے متعلق عدالتی حکم پر عمل کریں گے،نوازشریف کی بیماری پر باہر جانے کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ ساری قوم کی دعا ہے اللہ تعالیٰ نوازشریف کو صحت دے،

شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نے نوازشریف سے زیادہ اچھی طرح جیل کاٹی ہے،آصف زرداری نوازشریف سے زیادہ بیمار ہیں۔  آصف زرداری پیسہ دے دیگا، زرداری نے جیلیں کاٹی ہیں، اس نے چیخیں نہیں ماری، شہباز شریف نواز شریف سے بڑے چور ہیں۔

شیخ رشید نھے کہاکہ ملک کولوٹنےوالاکنجوس نوازشریف خاندان ایک روپیہ نہیں دےگا،زرداری بانٹ کر اورشریف خاندان اکیلا کھاتا ہے،آج عمران خان این آراودےدیں تمام تحریکیں ختم ہوجائیں گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ فضل الرحمان ہمیشہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلے،پہلی بار فضل الرحمان یکطرفہ کھیل رہے ہیں،فیصلہ10نومبر سے پہلے ہوجائےگا،فضل الرحمان کواندازہ نہیں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کی سیاست دم توڑچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ پرسپریم کورٹ کی ہدایات کا احترام کیا جائےگا،سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئےگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان دونوں جماعتوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں،اس ملک میں اموات کو سیاسی رنگ دے دیا جاتا ہے،عمران خان سے پہلے ہی کہا تھا جان چھڑائیں اور ان کو جانے دیں،وزیراعظم نے عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ نوازشریف کو تمام سہولیات دی جائیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،ایسا وقت آگیاہے کہ تمام بزرگ سیاست دان بیمارہوچکےہیں،مجھ سمیت کوئی سیاست دان کسی وقت بھی فوت ہوسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ سوچنے کی بات ہے فضل الرحمان کی فنانسنگ کون کررہا ہے،اس دوران بھارت سےدہشت گردی کاخطرہ ہے،فضل الرحمان گولڈن ٹیمپل جاتے ہیں لیکن کبھی قائداعظم اور علامہ اقبال کے مزار پر نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی نہیں،اندرونی خطرہ ہے،بلوچستان میں آزادی مارچ کی آڑ میں کوئی تخریب کاری ہوسکتی ہے۔

شیخ رشید نے کہا امریکی کانگریس میں مودی کی پالیسیوں کو جوتیاں پڑیں،بھارتی میڈیا خوش ہے کہ پاکستان اندرونی طور پر مسائل کا شکار ہے۔

About The Author