پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا کہ حکومت خود اسلام آباد میں نظر بند ہوگئی ہے،رکاوٹیں کھڑی کرکے اپوزیشن کو کیا پیغام دیا جارہا ہے کہ حکومت ڈر گئی ہے؟
اے این پی کے سربراہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ حکومتی کارروائیوں سے ایسا ہی لگ رہا ہے کہ حکومت خود انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے۔
اسفندیار ولی خان نے کہا کہ تبدیلی والے پی ٹی وی،سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ پر اپنے حملے بھول گئے ہیں؟ موجودہ وقت میں جتنا بھی انتشار ہے اُس میں سب سے زیادہ رول حکومت کا اپنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین کی گرفتاری پر افراتفری کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی، سفید پوش طبقے کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے،جمہوریت کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں ۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس ماسوائے اس نعرے کے کہ سب چور ہیں کچھ بھی نہیں ہے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟