نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سانحہ ساہیوال:انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مقدمے میں ملوث تمام ملزمان بری کردیے

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے  ملزمان کے وکلا کی سرکاری گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔

لاہور ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے سانحہ ساہیوال کیس کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیاہے،  عدالت نے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے  ملزمان کے وکلا کی سرکاری گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔

عدالت نے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام سمیت مجموعی طور پر 49 گواہوں کے بیان قلمبند کیے،سانحہ ساہیوال کے مقتول خلیل کے بچے عمیر، منیبہ اور بھائی جلیل سمیت دیگرنے بھی اپنا بیان قلمبند کروایا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نےکیس پر سماعت کی۔

سانحہ ساہیوال کے ملزمان میں صفدر حسین ، احسن خان ، رمضان ، سیف اللہ، حسنین اور ناصر نواز عدالت میں پیش ہوئے۔

About The Author