دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میڈیکل گراؤنڈز پر نواز شریف کی سزا معطلی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

شہبا زشریف  نے عدالت کو آگاہ کیاہے کہ بیرون ملک کے ماہر ڈاکٹروں کی سفارشات کے باوجود نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت نہیں دی گئی۔

اسلام آباد: سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے میڈیکل گراؤنڈز پر نواز شریف کی سزا معطلی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

جیل میں قید ہونے کے بعد نواز شریف کا مکمل میڈیکل ریکارڈ درخواست کے ساتھ منسلک کیا گیاہے۔

شہبا زشریف  نے عدالت کو آگاہ کیاہے کہ بیرون ملک کے ماہر ڈاکٹروں کی سفارشات کے باوجود نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت نہیں دی گئی۔ نوااز شریف کی موجودہ بیماری سے انکی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیاہےکہ سروسز اسپتال کے ڈاکٹر ابھی تک نواز شریف کی بیماری کی تشخیص نہیں کر سکے، بون میرو پلیٹلٹس بنا نہیں رہا اور بیماریوں سے بچانے والا اندرونی نظام کمزور ہو چکا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ اپیل پر فیصلہ ہونے تک میاں نواز شریف کو ضمانت پر رہا کیا جائے، نواز شریف کو انکی مرضی کے مطابق  پاکستان یا بیرون ملک علاج کرانے کی اجازت دی جائے۔

About The Author