دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلاول بھٹو زرداری کا میاں نواز شریف کی بیماری کی خبروں سے متعلق بیان

ول نے کہا میں محسوس کرسکتا ہوں کہ میاں نواز شریف کی دوران قید علالت سے اہل خانہ کس تکلیف سے گزررہے ہوں گے؟

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا میاں نواز شریف کی بیماری کی خبروں سے متعلق بیان سامنے آیا ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ میاں نواز شریف کی خرابی صحت کی خبروں پر سخت فکرمند ہیں۔

انہوں نے کہا میں دعاگو ہوں کہ خدا میاں نواز شریف کو جلد مکمل صحت یابی عطا کرے۔

بلاول نے کہا میں محسوس کرسکتا ہوں کہ میاں نواز شریف کی دوران قید علالت سے اہل خانہ کس تکلیف سے گزررہے ہوں گے؟

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا اپوزیشن راہنماؤں کو صرف سیاسی انتقام کیلئے اذیتیں دی جارہی ہیں، صدر زرداری اور میاں نواز شریف کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ عوام دشمن حکومت کے خلاف ہیں۔

بلاول نے کہا صدر زرداری اور میاں نواز شریف احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنائے گئے ہیں، انسانیت کی باتیں کرنے والے عمران خان کے دل میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان کا کسی کو چھوڑوں گا نہیں کے بیان کا مطلب صدر زرداری اور میاں نوازشریف کی زندگیوں سے کھیلنا تھا؟

بلاول نے کہا اگر صدر زرداری اور میاں نواز شریف کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی،

About The Author