اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم کو تمام اپوزیشن رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرنے سے متعلق اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے لیکن حکومت کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن سے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں حکومت کا لائحہ عمل تیار ہے اور کسی کو بھی عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وفاقی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آزادی مارچ آئین اور قانون کے دائرے میں رہا تو اجازت ہو گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آزادی مارچ آئین، اعلیٰ عدالتی فیصلوں کی تشریح کے مطابق ہوا تو اس کی اجازت ہو گی۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور