کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو فوری طور پر کینسر اتھارٹی بنانے اوراس ضمن میں قانون سازی کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت عالیہ نے یہ حکم آج گٹکے ،ماوے اورمین پوری جیسی اشیاء پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران دیا ۔
اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل محکہ صحت نے اپنی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی ہے ۔
ڈی جی ہیلتھ کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پورے صوبے میں پانچ سالوں میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کینسر کا شکار ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ جناح اسپتال نے سندھ حکومت سے فوری طور پر 600 ملین روپے گرانٹ بھی مانگ لی ہے۔
عدالت عالیہ نے رپورٹ دیکھنے کے بعد حکم جاری کیا کہ ایسی صورتحال پر قابو پانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے، کینسر اتھارٹی میں جناح اسپتال اور ایس آئی یوٹی کے ماہر ڈاکٹرز کو بھی شامل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی میں گٹکا مافیا کے خلاف مقدمات میں ایک سو ساٹھ ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
سندھ ہائیکورٹ نے گٹکے پر پابندی سے متعلق فوری قانون سازی کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ جناح اسپتال کے لئے فوری اسپیشل فنڈ ریلیز کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے ۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟