دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مریم نوازکو والد سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، 25اکتوبر تک جیل بھیج دیاگیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور بھتیجے کو احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان کے روبرو پیش کیا گیا ۔

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو والد کی عیادت کے لئے اجازت نہ مل سکی،  چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں پچیس اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور بھتیجے کو احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان کے روبرو پیش کیا گیا ۔

نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں لیگی رہنماوں نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ، مختلف ذرائع سے رقم شیئر کی صورت میں اکاوئنٹس میں ٹرانسفر کی گئی۔

عدالت  نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ریفرنس کب دائر کیا جائیگا ؟ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس فائل کر دینگے۔

عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزموں کو دوبارہ پچیس اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے اپنے والدسے ملاقات کے لئے ایک گھنٹے کی اجازت طلب کی مگر انہیں اجازت نہیں دی گئی ۔

مریم نواز کی پیشی سے پہلے عدالت کے احاطے میں بدنظمی  بھی دیکھنے میں آئی ،کمرہ عدالت میں زیادہ افراد کو اندر جانے سے روکنے پر وکلا اور پولیس اہلکار گھتم گھتا بھی ہوئے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن سے اظہار یکجہتی کے لیے لیگی رہنماء محمد زبیر، خرم دستگیر، پرویز رشید، ڈاکٹر مصدق ملک ،،، کے علاوہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر بھی عدالت پہنچے ۔

میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے بتایا کہ مولانا کے مارچ اور دھرنے کا حتمی پروگرام فائنل نہیں ہوا۔
اب عمران خان کی دیکھ رہے ہیں ان کی تاریک راتیں ختم ہوگی ہیں عمران کی بھی ختم ہوجائے گی۔

مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے خود ملک کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے،پورے ملک کو سولہ ایم پی او میں گرفتار کیا جانا چاہئے،،، پوراملک مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہاہے۔

چوہدری شوگر ملز کیس میں ملزموں پر انیس سو پچانوے میں دو ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، مریم نواز اور یوسف عباس نے نیب کی تحویل میں اآتالیس روزہ جسمانی ریمانڈ کاٹا دونوں سات مرتبہ پیش ہوئے۔ جوڈیشل ریمانڈ دوسری بار دیا گیا ہے۔

About The Author