دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر آباد پریس کلب پر آزاد کشمیر پولیس کا حملہ

پولیس کے حملے، آنسوگیس کے استعمال اور صحافیوں پر لاٹھی چارج کے خلاف آج سے آزاد کشمیر بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

مظفرآباد :مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد نے آزاد کشمیر میں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے کامرتکب قرار دیکر چیف سیکرٹری مطہرنیاز رانااور انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین خان کی خدمات حکومت پاکستان کو واپس کرنے اور پریس کلب پر پولیس حملے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کردیا۔

مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد پر ڈی ایس پی ریاض مغل کی قیادت میں پولیس کے حملے، آنسوگیس کے استعمال اور صحافیوں پر لاٹھی چارج کے خلاف آج سے آزاد کشمیر بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے صحافی کل آزادی چوک مظفرآباد میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے اس بات کا فیصلہ پریس کلب کے صدر طارق نقاش کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر میں پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنے میں چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا اور انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین ناکام ہوچکے ہیں انکی خدمات حکومت پاکستان کو واپس کی جاٰئیں ۔

اجلاس میں پریس کلب پر حملے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کے علاوہ کسی سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے

About The Author