دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ رمک میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں مقابلہ حوالدار شہید

فائرنگ کے تبادلہ میں حوالدار نورعلی شاہ موقع پر شہید جبکہ جوان جہانگیر شدید زخمی ہوگیا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ رمک میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں مقابلہ حوالدار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی،پولیس کا سرچ آپریشن جاری  ہے ۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے رمک میں دہشتگرد گروپ کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تو دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے تبادلہ میں حوالدار نورعلی شاہ موقع پر شہید جبکہ جوان جہانگیر شدید زخمی ہوگیا ۔

فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک مقابلہ جاری رہنے کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

علاقہ میں دہشتگردوں کے خلاف پولیس کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے ۔دوسری جانب مقابلہ میں شہید ہونے والے حوالدار کا نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گیا ۔

نماز جنازہ کے بعد شہید کی جسد خاکی اپنے آبائی علاقہ ٹانک روانہ کردی گئی۔

About The Author