دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ طاس معاہدے کی رو سے تین دریاؤں کے پانی پر پاکستان کا ’خاص حق‘ ہے، شاہ محمودقریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  ہندوستان کی حکومت کیطرف سے اس طرح کے بیانات سے دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سندھ طاس معاہدے کی رو سے تین دریاؤں کے پانی پر پاکستان کا ’خاص حق‘ ہے۔ ہندوستان کیطرف سے پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو ’اشتعال انگیزی‘ کے مترادف سمجھا جائے گا۔

وزارت خارجہ میں "سندھ طاس معاہدے (انڈس واٹر ٹریٹی) کے حوالے سے اہم اجلاس کے بعد  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی بیان جاری کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کا معقول جواب دینے میں پاکستان حق بجانب ہو گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  ہندوستان کی حکومت کیطرف سے اس طرح کے بیانات سے دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ مودی حکومت کی سخت گیر اور نفرت انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیا اور پوری دنیا کے امن کے لیے واضح طور پر ایک خطرہ ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں ریاست ہریانہ کے ایک انتخابی جلسے میں پاکستان کو جانے والے پانی کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔

About The Author