دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خاتون آسٹریلوی کرکٹرکے دوست کی کرکٹ کے میدان میں ہی شادی کی پیشکش

ٹیلر میک کے اس بے ساختہ عمل پر امینڈا نے ’یس‘ کہا تو  اس موقع پر قریب موجود ساتھی کھلاڑیوں نے انھیں بھرپور انداز میں مبارکباد دی۔

خاتون آسٹریلوی کرکٹر امینڈا جیڈ ویلنگٹن کو ان کے دوست  نےکرکٹ کے میدان میں ہی شادی کی پیشکش کردی ۔

امینڈا ویمنز بگ بیش میں ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی ٹیم کی جیت کا جشن منا رہی تھیں کہ اس دوران ان کے دوست ٹیلر میک کیچنی فیلڈ میں داخل ہوئے اور قریب پہنچ کر ایک گھٹنے کے بل بیٹھتے ہوئے شادی کی پیشکش کردی۔

ٹیلر میک کے اس بے ساختہ عمل پر امینڈا نے ’یس‘ کہا تو  اس موقع پر قریب موجود ساتھی کھلاڑیوں نے انھیں بھرپور انداز میں مبارکباد دی۔

اپنی نوعیت کا یہ منفرد منظر  دیکھ کر فیلڈ میں موجود دیگر افراد بھی خوب محظوظ ہوئے۔

واضح رہے کہ  22 سالہ امینڈا نے 2016 میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے لئے  ڈیبیو کیا اور اب تک  8 ٹی 20، 12 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ کھیل چکی ہیں،امینڈا ویمنز بگ بیش میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کررہی ہیں۔

About The Author