دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شام اور ترکی کے سرحدی علاقے میں سرگرم کرد ملیشیا کو دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم

شام کے شہریوں نے کہا ہے کہ امریکی اقدام سے شمالی شام میں کردوں کے خلاف ترک کارروائی کے لیے راہ ہموار ہوگئی ہے۔

ترکی کی جانب سے شام اور ترکی کے سرحدی علاقے میں سرگرم کرد ملیشیا کو دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہو جائیگی۔

ترک فوج کے ترجمان کا کہناہے کہ  ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد اگر علاقے میں کرد ملیشیا کا کوئی بھی اہلکار بچا تو اسے ہلاک کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ترکی کے درمیان معاہدے کے بعد جمعرات سے 120 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کی گئی تھی۔

ترکی کی  وزارت دفاع کے مطابق 9 اکتوبر سے جاری ترک آپریشن میں اب تک 5 ترک فوجی ہلاک اور 86 زخمی ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں  ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شام کی زمین پر قبضے کا ارادہ نہیں۔ ترکی کسی دوسرے ملک کی سر زمین پر نظریں نہیں رکھتا۔

اس حوالے سے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام سے فوجیوں کے انخلا کے اعلان کے باوجود کچھ امریکی فوجی وہیں رہیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ  امریکی فوجیوں کی ایک معمولی تعداد تیل کے کنوؤں کی حفاظت کرے گی، جبکہ دیگر اسرائیل اور اردن کے قریب ہی تعینات رہیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق شام میں کرد آبادی والے علاقے میں شہریوں نے امریکی فوج پر آلو برسائے۔۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے انخلا کے فیصلے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

شام کے شہریوں نے کہا ہے کہ امریکی اقدام سے شمالی شام میں کردوں کے خلاف ترک کارروائی کے لیے راہ ہموار ہوگئی ہے۔

About The Author