نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق صدر آصف علی زرداری کو پمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج رکھنے کا فیصلہ

میڈیکل بورڈ میں شعبہ نیورو سرجری، قلب، میڈیسن کے ماہرین شامل کیے گئے ہیں۔ پروفیسر شجیع صدیقی چار رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ مقرر ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کو پمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ آصف زرداری کے طبی معائنے کیلئے 4رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔

میڈیکل بورڈ میں شعبہ نیورو سرجری، قلب، میڈیسن کے ماہرین شامل کیے گئے ہیں۔ پروفیسر شجیع صدیقی چار رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ مقرر ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر نعیم ملک، ڈاکٹر عامر شاہ اور ڈاکٹر ذوالفقار غوری میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کر لیا ہےاور آصف زرداری کو زیرعلاج رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ سابق صدر کا بلڈپریشر، شوگر ٹیسٹ کر لیا گیا ہے۔ سابق صدر کا فشار خون یعنی بلڈ پریشر نارمل جبکہ بلڈ شوگرمقررہ معیار سے کم ہے۔

آصف زرداری کے ایکسرے، ای سی جی ٹیسٹ مکمل ہوگئے ہیں جبکہ طبی تجزیے کے لئے خون اور پیشاب کے نمونے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ آصف زرداری کو کمر میں شدید درد کی شکایت ہے۔

واضح رہے کہ آج سابق صدر آصف علی زرداری کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد طبی معائنے کے لئے پمز اسپتال لایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پارٹی رہنما آصف زرداری کے علاج کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

About The Author