دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نئے قوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری

ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی کابینہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری  بھی دے دی ہے۔  بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کا ترمیمی آرڈیننس بھی منظور کرلیا گیاہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نئے قوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی کابینہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری  بھی دے دی ہے۔  بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کا ترمیمی آرڈیننس بھی منظور کرلیا گیاہے۔

خواتین کو وراثت  کے حقوق فراہم کرنے اور لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے قیام کے آرڈیننس کی منظوری کے علاوہ وراثتی سرٹیفیکیٹ اور اعلی عدالتوں کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرڈیننس کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس میں  ہونے والے   اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور جے یو آئی کےساتھ بات چیت کے لیے بنائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی پر بھی بات چیت ہوئی ۔

قرضوں کی انکوائری کے لیے بنے کمیشن اور نیب کو معلومات کی فراہم سے متعلق سمری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھی۔ کابینہ اجلاس میں آزادی مارچ کے متعلق معاملات زیرغور آئے۔

وفاقی کابینہ کے 12 نکاتی ایجنڈے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے اور سستے گھروں کے لیے 5 ارب روپے قرض کی منظوری بھی دی جانی تھی ۔

قرضوں کی انکوائری کے لیے بنے کمیشن اور نیب کو معلومات دینے، بورڈ آف ٹرسٹ فار والنٹریرلی آرگنائزیشن کے اعزازی ڈائریکٹرز کی تعیناتی اور انٹرسٹیٹ گیس لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ریسٹرکچرنگ بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ  تھی ۔

پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے لیے چیئرمین، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے لیے ڈی جی اور  پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر کے چیئرمین کی تقرری کا معاملہ بھی زیرغور آنا تھا۔

About The Author