نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کینیڈا:جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی ایک بار پھر حکومت بنانے کے قریب

ووٹوں میں واضح برتری نہ ہونے کی صورت میں لبرل پارٹی کا دیگر جماعتوں کے ساتھ مخلوط حکومت قائم کرنے کا امکان  ظاہر کیا جارہاہے۔

کینیڈا میں عام انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سسلہ جاری ہے۔

کینیڈین وزیراعطم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر اینڈریو میں کانٹے دار مقابلہ ہے۔ پارلیمانی اکثریت کے لیے کسی بھی جماعت کو کم از کم 170 نشستیں درکار ہیں۔

کینیڈین خبر ایجنسی کے مطابق جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی کا دوبارہ سے اقتدار میں آنے کا امکان ہے۔
ووٹوں میں واضح برتری نہ ہونے کی صورت میں لبرل پارٹی کا دیگر جماعتوں کے ساتھ مخلوط حکومت قائم کرنے کا امکان  ظاہر کیا جارہاہے۔
ووٹننگ میں 27 ملین افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جسٹن ٹروڈو کو جیت پر مبارکباد بھی دے دی ہے ۔ صدر ٹرمپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ آپ کے ساتھ مستقبل میں دونوں ممالک کی ترقی کے لیے کام کے لیے تیار ہیں۔

About The Author