دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

‏ترجمان دفتر خارجہ اور پاکستان میں متعین سفارتکاروں کی ٹیم کا ایل او سی کا دورہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مبینہ لانج پیڈ ز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا گیا.

‏ترجمان دفتر خارجہ اور پاکستان میں متعین سفارتکاروں کی ٹیم نے  ایل او سی کا دورہ کیاہے جبکہ بھارتی نمائندے دعوت کے باوجود شریک نہیں ہوئے ۔

ایل اوسی کے دورے کا اہتمام دفتر خارجہ کی جانب سے کیا گیا تاکہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے اڈے تباہ کرنے کے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا جاسکے۔ حکام نے غیر ملکی سفیروں کو ایل او سی پر بریفنگ دی اور بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

دفتر خارجہ کے حکام نے بتایا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے اور نہتے شہریوں کو گولہ باری میں نشانہ بناتا ہے۔

دفتر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کا یہ دعویٰ مسترد کردیا کہ بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردوں کے 3 لانچنگ پیڈز کو تباہ کیا گیا۔ پاکستانی حکام نے غیر ملکی سفرا کو تمام علاقے کا دورہ کرایا اور دکھایا کہ بھارتی فائرنگ سے آزاد کشمیر میں عام شہریوں کے گھروں اور بازاروں کو کتنا شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سمیت تمام سفارتکاروں کوجائےوقوعہ کےدورےکی دعوت دی لیکن ترجمان دفتر خارجہ کی بار بار پیشکش پر بھی بھارتی سفارتی عملہ خاموش رہا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے لیکن کوئی جواب نہ آیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا دعوی محض دعوی ہی رہا، بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی اہلکار ایل او سی جانے کیلئے نہیں پہنچا، بھارت کی جانب سے مبینہ لانچ پیڈ ز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مبینہ لانج پیڈ ز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی ہائی کمیشن کو کھلی دعوت دی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی سفارتی اہلکاروں کو ساتھ لیجانے کی دعوت دی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ لانچ پیڈز کا محل وقوع بتانے کا بھی کہاتھا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے۔

About The Author