نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے  اسلام اباد مارچ کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کردی

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان پاکستان کو بڑے حادثے کا شکار کرنا چاہتے ہیں ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے  اسلام اباد مارچ کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کردی ہے ۔

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں کیونکہ کے دھرنے سے سب سے زیادہ نقصان کشمیر کاز کو ہورہا ہے.

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان پاکستان کو بڑے حادثے کا شکار کرنا چاہتے ہیں ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہ اکہ جب سے مولانا فضل الرحمان نے مارچ کا ڈھنڈورا پیٹاہے میڈیا پر کشمیر کا ایشو پیچھے چلا گیا ہے۔ مودی کی خواہش تھی جو فضل الرحمان نے پوری کر دی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ   وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت پر قائم وزراءکی کمیٹی اپوزیشن سے بھی رابطہ کرے گی۔جے یو آئی کے مقامی  رہنما سے صوبائی  سطح پر رابطے کیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی سطح پر بننے  والی کمیٹی جے یو آئی سمیت اپوزیشن کے مرکزی  رہنماؤں سے رابطے کرچکی ہے۔مولانا فضل الرحمان ملک کے معاملات کو ٹھیک کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا ملک میں افراتفری چاہتے ہیں وہ اپنی شکست کا انتقام لینا چاہتے ہیں۔  یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے  کہ وہ ملک کی ترقی چاہتے ہیں یا افراتفری؟

About The Author