نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

Bilawal

عمران خان اپنی ٹرم پوری نہیں کرسکیں گے، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ جمہوریت واحد طریقہ حکومت ہے جس میں عوام کا اسٹیک ہوتا ہے۔ عمران خان سرکار خود پارلیمان پر تالا لگائے گی۔

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ  عمران خان اپنی  ٹرم پوری کرسکیں گے۔

کراچی میں جناح اسپتال آمد پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں بلاول بھٹونے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ہر آمر سے ٹکر لی ہے۔ اگر مارشل لا لگا تو پی پی ماضی والا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت واحد طریقہ حکومت ہے جس میں عوام کا اسٹیک ہوتا ہے۔ عمران خان سرکار خود پارلیمان پر تالا لگائے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل پارلیمان میں حل کرنا چاہتے ہیں، ہم منتخب لوگوں کوانتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کردیا گیاہے۔ یہ کرکٹ کامیچ نہیں ہے،وزیر اعطم پر فرض ہے عوام میں اتحاد پیدا کرین۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیاسی انا کی وجہ سےیہ  پارلیمان کو غیر سیاسی بنائیں گے،رینجرز اور نیب کو استعمال کرکے دھاندلی کرینگے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے انتہائی ذمہ دار کردار ادا کیا ہے ۔ آج تمام جماعتیں احتجاج پر مجبور ہیں۔ ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے،مولانا احتجاجی مارچ کررہے ہیں۔  پی پی کا کراچی سے کشمیر تک پروگرام ہے،ڈاکٹرز تاجر سب تنگ آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سولائز طریقے سے مسائل حل نہیں کریں گے تو انارکی پھیلے گی،

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت واحد حکومت ہے جو لوگوں کی ویلفئیر کے لئے کام کررہی ہے ۔ کراچی کا اسپتال ایک ایسی سروس مفت دے رہا جو دنیا میں نہیں ملتی۔ مجھے فخر ہے،پرائیویٹ سیکٹر پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکر عوام کے مسائل حل کرنے ہیں۔

About The Author