دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ  حکومت کی  گیڈر بھبکبیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انصار الاسلام رضاکار تنظیم  ہےاور ای سی پی  میں رجسٹرڈ ہے۔

مردان: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ  حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے ،آج رات ہونے والے  مذاکرات کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

مردان میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ حکومتی وزراء کر پریس کانفرنس میں مذاکرات کی بات کم اور دھمکیاں زیادہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ جس حکومت کا اپنا کوئی آئینی اور قانونی جواز نہ ہو وہ ہمیں کیا آئینی حدود بتائے گی۔حکومت کے ساتھ کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے،اپوزیشن کا متفقہ موقف سامنے آئے گا اس پر عمل ہوگا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ  حکومت کی  گیڈر بھبکبیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انصار الاسلام رضاکار تنظیم  ہےاور ای سی پی  میں رجسٹرڈ ہے۔

انہوں نے کہاکہ جو حکومت رضاکاروں سے خوفزدہ ہے وہ مسلح تنظیموں کا کیا مقابلہ کرے گی ؟

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کا ایک پیج اور ایک ہدف ہے ،اداروں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے ، پاکستان پر مشکل وقت آیا تو ڈنڈا بردار محاذ پر ہونگے۔

دوسری طرف حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اور جے یو آئی ف کے درمیان ہونے والے مذاکرات منسوخ ہو گئے۔

خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے آج ملاقات کرنا تھی جسے اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔

باوثوق ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی کا اجلاس 22 اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے یا نا کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

About The Author