دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں دودھ کے بعد آٹا بھی مہنگا،60روپے فی کلو فروخت ہونے لگا

فلور ملز ایسوسی ایشنز کے مطابق صوبے کی ایک ماہ کی گندم کی ضرورت 2 لاکھ ٹن ہے لیکن ضرورت کی گندم ملز ملکان کو فراہم نہیں کی جارہی ۔

کراچی میں دودھ کے بعدآٹا بھی مہنگا ہوگیا۔2 4 سے 45 روپے کلو میں  بکنے  والا آٹا50 سے 60 روپے کلو  فروخت ہورہا ہے ۔

آٹےکی قیمت کا کیا تناسب ہے۔ آل پاکستان فلورملزایسوسی ایشن نےالزام عائدکیاہےکہ دوملین ٹن گندم پنجاب جانےکی وجہ سے سندھ میں گندم کی قلت کاسامناہے۔

کراچی میں فائن آٹا 52 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے، چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت 60 روپے، جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 600 روپے کا ہوگیا ہے۔

شہر میں دودھ جیسی بنیادی ضرورت کی چیز کی قیمت  کنٹرول  نہیں ہو پارہی تھی کہ اب شہریوں کو نیا اضافی بوجھ آٹے کی قیمت میں اضا فے کی صورت میں بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ سندھ میں گندم کی قلت ہوگئی ہے جس کے بعد  فی من گندم کی بوری کی قیمت 1300 روپے سے بڑھ کر1600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشنز کے مطابق صوبے کی ایک ماہ کی گندم کی ضرورت 2 لاکھ ٹن ہے لیکن ضرورت کی گندم ملز ملکان کو فراہم نہیں کی جارہی ۔

انہوں نےمزیدکہاکہ اس تمام صورتحال سے بارہاآگاہ کیالیکن صوبائی حکومت نےتوجہ نہ دی۔۔پانچ ماہ کےدوران پندرہ لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ہے جس میں سے حکومت کےپاس کاغذوں کی حدتک آٹھ لاکھ ٹن گندم موجودہے۔

کمشنر کراچی کی جاری پرائس لسٹ میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،مارکٹوں میں دکانداروں کی جانب سے بھی آٹے کی من مانی قیمت وصول کی جارہی ہے۔

About The Author