اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نےکیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر، ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ اور مبینہ دھرنے والوں کو کوئی بھی چیز نہ دی جائے۔
وفاقی پولیس کی طرف سے اس ضمن میں مراسلہ جاری کیا گیاہے۔ پولیس تھانہ آبپارہ نے دھرنے کو سہولیات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، وفاقی پولیس نے احتجاج کے لئیے ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر، ساونڈ سسٹم سمیت کوئی بھی چیز دھرنا والوں کو نہ دی جائے ۔
وفاقی پولیس نے مراسلے میں خبردار کیا ہے کہ ایسی کسی بھی سرگرمی میں پائے گئے تو قانون کیمطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کہا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس نے آج ہونے والے اجلاس میں شہر کے داخلی راستوں پر مظاہرین کو روکنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور