دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا

بار کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ چیف جسٹس کے عہدے پر فائز شخصیت کو ویزا جاری نہ کرنے پر کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

لاہور :امریکہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ بارنے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ویزا نہ دینے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ہائیکورٹ بار کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاے کہ پاکستان کے بڑے صوبے کے چیف جسٹس کو امریکی سفارت خانے کی جانب سے ویزا نہ دینے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

بار کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ چیف جسٹس کے عہدے پر فائز شخصیت کو ویزا جاری نہ کرنے پر کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ بار نے امریکی سفارتخانے سے پرزور  مطالبہ کیا  ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو فوری طور پر ایک  دن میں ویزہ جاری کیا جائے۔

بار کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیاہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ویزہ جاری کیا جائے تاکہ وہ کانفرنس میں شرکت کر سکیں۔

صدر ہائی کورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری ، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فیاض رانجھا نے مشترکہ بیان میں امریکہ کے اس اقدام کی بھرپور  مذمت کی ہے۔

About The Author