دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ایک ویڈیو میرے نوٹس میں لائی گئی ہے،بلاول

بلاول بھٹونے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی سے کہا ہے کہ اس ویڈیو کی تحقیقات کریں اور پھر الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ حکام کو بتائیں۔

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ایک ویڈیو میرے نوٹس میں لائی گئی ہے۔

بلاول بھٹونے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ میں نے اپنی پارٹی سے کہا ہے کہ اس ویڈیو کی تحقیقات کریں اور پھر الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ حکام کو بتائیں۔

مذکورہ ویڈیو میں پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی اہل کار ووٹ شمار کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ویڈیو میں واضح ہے کہ سیکیورٹی اہل کار پولنگ اسٹیشن نمبر 11 شیخ زید محلے میں بیلٹ باکس کھول کر ووٹ نکال رہے ہیں۔

ویڈیو کے مطابق لاڑکانہ میں سیکیورٹی اہل کار پرائذیڈنگ آفیسرز اور پولنگ ایجنٹس کی عدم موجودگی میں بیلٹ باکس کھول کر ووٹ شمار کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے کی جانب سے خواتین ووٹرز کو ہراساں کرتے ہوئے انہیں جی ڈی اے کو ووٹ ڈالنے پر اصرار کی ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں

About The Author