نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی کوریاکے بدھ راہبوں کی خان پور بھمالہ آمد

جنوبی کوریا کے بدھ مت راہبوں کے وفد نےخان پور بھمالہ کے مقام پر موجود بدھ مت کے مقدس مقامات کا دورہ کیا ہے۔

راہبوں نے بدھ مت کے مقدس مقام پر کشمیر یوں کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا۔

راہبوں نے کشمیر میں امن کی بحالی اور دونوں ممالک کے درمیان مسئلے کے حل کے لئے بدھ مت مذیب کے مطابق خصوصی دعائیں مانگی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بدھ مت مذہب امن اور مذہبی ہم آہنگی کا درس دیتا ہے۔

راہبوں کی وفد نے کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

بھمالہ کے مقام پر بدھ مت کے یہ اثار 2000 سال پرانے ہیں۔

بدھ مت کے زمانے کے بعد پہلی بار بدھ مت کے اس مقدس مقام پر راہبوں نے دعائیہ تقریب کا انعقاد اور مذہبی رسومات ادا کیں۔

راہبوں کا وفد خیبر پختون خوا میں موجود بدھ مت کے دیگر مقامات سوات،مردان اور پشاور کا بھی دورہ کریگا۔

About The Author