لاہور:اظہر علی کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔
اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
بابر اعظم کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنادیا گیا۔
بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو دونوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کپتانی سے ہٹایا گیاہے۔
اظہر علی آج سہ پہر 3:30 بجے قذافی اسٹیڈیم میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں پریس کانفرنس کریں گے۔
سیریز کے لیے نائب کپتان کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
اظہر علی کو ٹیسٹ چیمپئین شپ کے سیزن 2019-20 کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
بابر اعظم کو آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 تک کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات تھی، میں اظہر علی اور بابر اعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس سفر میں ساتھ دینے پر میں اپنے کوچز، ساتھی کھلاڑیوں اور سلیکٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور