دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلی خیبرپختونخوا اورجہانگیر ترین نےمرغیاں گریڈ انیس کے افسر کو بانٹ دیں

یہ انکشاف معروف سماجی کارکن و پختون رہنما طارق افغان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر ٹیگ کرکے کیا ہے۔

صوابی : وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین کی طرف سے گریٹ انیس کے افسر کو مرغیاں تقسیم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشاف معروف سماجی کارکن و پختون رہنما طارق افغان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔

انہوں نے ایک تصویر ٹیگ کرتے ہوئے لکھا”موصوف کا نام ڈاکٹر ابراھیم ہے اور صوابی سے تعلق ہے گریڈ اُنیس میں ملازم ہے اور وزیراعلی سے 5 مرغیاں وصول کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ مرغیوں کا پروگرام غریب لوگوں کیلئے شروع کیا گیا ہے۔“

طارق افغان کی پوسٹ پر نہ صرف مختلف تبصرے کئے جارہے ہیں بلکہ سینکڑوں لوگوں نے اسے آگئے شئیر بھی کردیا ہے۔

About The Author