دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی شاہی جوڑے کا دورۂ لاہور،تصویر کہانی

گورنر چودھری سرور اور وزیراعلی عثمان بزدار نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا،، بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

شاہی جوڑا پاکستان کے خاندانی نظام کا گرویدہ ہوگیا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے لاہور کی سیر کی۔

ایس او ایس ویلج میں بچوں سے ملے۔ سالگرہ بھی منائی۔ کہا والدین، بچے، چچا، چچیاں، دادا دادی سب خاندانی نظام کا اہم حصہ ہیں۔

پاکستانیوں سے پتہ چلا خاندان کیا ہے۔ شاہی جوڑا بادشاہی مسجد بھی گیا۔ تلاوت قران پاک سنی۔ گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں بھی کیں۔

شاہانہ مزاج،، شاہی طور اطوار اور چہرے پر سجی خوب صورت ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ برطانوی شاہی جوڑا قدیم اور تاریخی بادشاہی مسجد پہنچا۔ 

شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کو مولانا عبدالخبیر آزاد نے خوش آمدید کہا اور قرآن پاک پاک کی قرات کی گئی۔

 خطیب بادشاہی مسجد نے شاہی جوڑے کو تاریخی مسجد کے مختلف حصے دکھائے،، قرآن پاک کا انگریزی ترجمے بطور تحفہ پیش کیا گیا۔


 شہزادی کیٹ میڈلٹن نے فیروزی رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کی،، سر پر دوپٹے کو بھی خوب احسن انداز سے سجائے رکھا۔ 

معزز مہمانوں نے ایس او ایس ویلیج کا دورہ بھی کیا،، شہزادی کیٹ مڈلٹن نے خوبصورت برطانوی لہجے میں اردو بھی بولی ۔ 

بچوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دورے کے دوران پاکستان کے خاندانی نظام سے متاثر ہوئی،، کیسے رشتے زندگیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

برطانوی شاہی جوڑے  نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ بھی کھیلی ۔

برطانوی شاہی جوڑا دن بارہ بجے لاہور ائرپورٹ پہنچا تھا،، جہاں گورنر چودھری سرور اور وزیراعلی عثمان بزدار نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا،، بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ 


شاہی جوڑے کی گورنر اور وزیراعلی سے خصوصی ملاقات بھی ہوئی، دونوں رہنماوں نے شہزادے اور شہزادی کے دورے کو پاک برطانیہ تعلقات کے مزید فروغ کا ذریعہ قرار دیا۔

سردار عثمان بزدار اور چودھری سرور نے  مہمانوں کو روایتی شال کے ساتھ دیگر تحائف بھی دیے۔ 

About The Author