دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شام کے شمال میں کرد ملیشیاء کے خلاف ترک آپریشن کے 9دن

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات  میں شام میں جاری آپریشن ختم کرنے اور فوری مذاکرات کی دعوت دی۔

ترکی کے شام کے شمال میں کرد ملیشیاء کے خلاف آپریشن کو 9دن ہو گئے، شام کی فوج نے کوبانی کا کنٹرول سنبھال لیا۔ 

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سےانقرہ میں ملاقات کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترک صدر کو لکھا گیا دھمکی آمیز خط منظر عام پر آ گیا،، ٹرمپ نے لکھا سنگ دل اور احمق نہ بنیں، ترک میڈیا کے مطابق  ترک صدر نے خط کچرے میں ڈال دیا۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات  میں شام میں جاری آپریشن ختم کرنے اور فوری مذاکرات کی دعوت دی۔

ترک حکام کے مطابق صدررجب طیب  ایردوان نے شام کے شمال میں جاری آپریشن ختم کرنے سے انکار کیا ہے۔ اس سے پہلے مائیک پنس نے اپنے ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔

ادھر شام کی فوج روسی فوج کے ہمراہ ترک سرحد کے ساتھ اہم اسٹراٹیجک ٹاون کوبانی میں داخل ہو گئی۔

شامی فوجیوں نے ٹاون کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اس سے پہلے شامی اور روسی افواج نے منبج کا کنڑول بھی سنبھال لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:اکھڑاوراحمق نہ بنو،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاترک صدر رجب طیب ایردوان کےنام خط

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترک صدر کو دھمکی آمیز خط منظر عام پر آ گیا،، صدر ٹرمپ نے ترک صدر کو لکھا کہ سنگ دل اور احمق نہ بنیں،اپنی حماقت سے ترکی کی معیشت کو تباہ نہ کریں۔

برطانوی نشریاتی ادارے  کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر کا ایک خط کچرے کے ڈبے میں پھینکا اور کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔

About The Author